Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاڑکانہ کے مسائل کے حل کے تسلسل میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کروں گا، بلاول بھٹو

Now Reading:

لاڑکانہ کے مسائل کے حل کے تسلسل میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کروں گا، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ لاڑکانہ کے مسائل کے حل کے تسلسل میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کروں گا۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے سربراہی میں بھٹو ہاؤس، نوڈیرو میں اجلاس ہوا  جس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو پی پی پی لاڑکانہ کے عوامی نمائندگان کی موجودگی میں محکمہ بلدیات و پبلک ہیلتھ انجینرنگ کے وزیر ناصر شاہ نے اپنے محکموں کی کارکردگی سے آگاہ کیا گیا۔

اس موقع پر  چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ضیاء عباس شاہ اور سردار شاہ نے پی پی پی لاڑکانہ کے عوامی نمائندگان کی موجودگی میں ورکس اینڈ سروسز اور تعلیم کے محکموں کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کے دوران  پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلدیات،  پبلک ہیلتھ انجینرنگ، تعلیم اور ورکس اینڈ سروسز کے وزرا کو بھٹو ہاؤس، نوڈیرو میں طلب کرلیا جبکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تنظیمی عہدیداران کی موجودگی میں لاڑکانہ میں تعلیمی اداروں کی صورت حال اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بھی طلب کرلیں۔

 اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہدایت دی کہ لاڑکانہ میں عوامی مسائل کے حل کے تسلسل کو جاری رکھا جائے۔

Advertisement

بلاول بھٹو زرداری  نے کہا کہ لاڑکانہ ملک میں جمہوریت کا ایک استعارہ ہے، یہاں کے عوام کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، لاڑکانہ کے مسائل کے حل کے تسلسل میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کروں گا

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تنظیمی عہدیداران اور عوامی نمائندگان سے گفتگو  کرتے ہوئے مزید کہا کہ لاڑکانہ والے ملک میں مزاحمتی سیاست کی ایک علامت ہیں، یہاں کی ہر خوشی، ہر غم اور ہر مسئلے کو اپنا معاملہ سمجھتا ہوں، لاڑکانہ کے ہر فرد سے دلی رشتہ محسوس کرتا ہوں، کسی قیمت پر آپ کا ساتھ نہیں چھوڑوں گا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو، خورشید جونیجو، اعجاز جاکھرانی اور سہیل انور سیال ، جمیل سومرو، اعجاز لغاری، خیرمحمدشیخ، عمران جتوئی اور وقار بھٹو بھی شریک ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر