Advertisement
Advertisement
Advertisement

راولپنڈی میں ڈینگی بے قابو، 24 گھنٹوں میں مزید 41 شہری ڈینگی بخار میں مبتلا

Now Reading:

راولپنڈی میں ڈینگی بے قابو، 24 گھنٹوں میں مزید 41 شہری ڈینگی بخار میں مبتلا

راولپنڈی میں ڈینگی بے قابو ہو گیا ہے ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 41 شہری ڈینگی بخار میں مبتلا ہوچکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ڈینگی مچھر سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ضلع بن چکا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 41 شہری ڈینگی بخار میں مبتلا ہوچکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ملک بھر میں ڈینگی کے حملوں میں دن بہ دن اضافہ دیکھا جا رہا ہے ،تا زہ ترین اطلاعات کے مطابق راولپنڈی میں مجموعی مریضوں کی تعداد 565 ہوگئی جبکہ ہولی فیملی میں15، بینظیر بھٹواستپال میں 19مریض لائے گئے، ڈی ایچ کیو میں بھی 7 مریض داخل ہوئے ہیں۔

جبکہ دوسری جانب لاہور میں ڈینگی کی صورتحال تشویشناک بتائی جارہی ہے، سرکاری اسپتالوں کے 90 فیصد بیڈز بھرگئے ہیں۔

فوکل پرسن برائے ڈینگی کا کہنا ہے کہ ڈینگی مریضوں کو پرائیویٹ اسپتالوں کی جانب بھجا جارہا ہےکیوںکہ گنگا رام اسپتال میں ڈینگی کے مریضوں کے لیے جگہ ختم ہوگئی ہے۔

Advertisement

انکا کہنا تھا کہ جناح اسپتال میں 63 بیڈز میں 58 پر مریض موجود ہیں، سروسز اسپتال میں 46 میں سے صرف 5بیڈز خالی جبکہ میو اسپتال میں ڈینگی کے 80 میں سے صرف 20 بیڈز خالی ہے۔

واضح رہے کہ ڈینگی کے کیسز میں اضافے پر ایکسپو فیلڈ اسپتال کو 2 گھنٹے کےنوٹس پر فعال کردیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم آذربائیجان کے یوم فتح کی پانچویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کیلئے باکو روانہ
آج ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
آبادی اور کلائمیٹ چینج پاکستان کی بقا کامسئلہ ہے، محمداورنگزیب
شہر قائد میں خنک راتیں، دن گرم اور خشک رہے گا
27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر