Advertisement
Advertisement
Advertisement

نئے گیند سے جلد وکٹیں گرانا میراہدف ہوتا ہے،شاہین شاہ آفریدی

Now Reading:

نئے گیند سے جلد وکٹیں گرانا میراہدف ہوتا ہے،شاہین شاہ آفریدی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ نئے گیند سے جلد وکٹیں گرانا میرا ہدف ہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے اپنے ایک بیان میں نئی گیند پر کنٹرول کو مشکل قرار دیا ہے۔

ایک بیان میں شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ کسی بھی بولر کے لیے اننگز کے آغاز میں نئے گیند کو کنٹرول کرنا آسان نہیں ہوتا۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ نیا گیند کروانے کے لیے خصوصی پریکٹس کرتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ نئے گیند کو آگے کرائیں تاکہ بیٹسمین  کو مشکل کا سامنا کرنا پڑے۔

پاکستانی فاسٹ باؤلر  کا کہنا تھا کہ  وہ مختلف کنڈیشنز میں نیا گیند پھینکنے کے لیے مختلف حکمت عملی بناتے ہیں۔

Advertisement

شاہین آفریدی نے کہا کہ ان سوئنگ ہو یا آؤٹ سوئنگ جس پر وکٹ ملے وہی اچھی گیند بن جاتی ہے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی  ورلڈ کپ میں پاکستان نے بھارت اور نیوزی لینڈ کے خلاف گروپ میچز جیت لیے ہیں۔

 آج  پاکستان اور افغانستان آمنے سامنے ہیں  ۔

افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستان کو 148 رنز کا ہدف دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میچ سے قبل بھارتی کپتان کا پاکستانی ٹیم سے متعلق ایک اور بیان سامنے آگیا
بڑے ٹاکرے سے قبل قومی ٹیم کی پری میچ پریس کانفرنس منسوخ
سپر فور مرحلہ: بھارت کو شکست دینے کے لیے قومی ٹیم کا بڑا پلان تیار
ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی مانگ میں اضافہ، قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ
فائنل سے پہلے فائنل: پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرا اتوار 21 ستمبر کو ہوگا
ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کی ٹیموں کا انتخاب مکمل، شیڈول جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر