
اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت آٹا مافیہ کاحصہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے عمل نے ثابت کیا کہ ملک ریاست مدینہ کے طور چلائی جائے۔
حلیم عادل شیخ نے کہا کہ عالمی فورمز پر اسلامو فوبیا کیخلاف کھل کر عمران خان نے بات کی جبکہ عمران خان نے گستاخانہ خاکوں کیخلاف بھرپور آواز بلند کی۔
اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ سندھ میں ضلعی سطح پر سیرت النبی کانفرنسوں کا انعقاد کریں گے، وزیراعظم عمران خان کی ہدایات پر عشرہ رحمت العالمین منائیں گے۔
حلیم عادل شیخ نے کہا کہ کوئٹہ، پشاور، لاہور میں آٹا سستا ہے جبکہ سندھ حکومت آٹا مافیہ کاحصہ ہے، وزیراعلیٰ صاحب فرماتے ہیں سندھ میں آٹا سستا ہے، میں نے خود دکان پر جاکرآٹے کا ریٹ معلوم کیا۔
اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ آٹا مہنگا کرکے سندھ حکومت کے سسٹم کی جیبیں بھری جارہی ہیں جبکہ یہ آٹا چور ہیں ماضی میں اربوں روپوں کی گندم چوری کرچکے اور آٹا مہنگا کرکے اربوں روپوں کمائے جارہے ہیں۔
دوسی جانب اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ نے ٹنڈوالہ یار آمد پر بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں کھلی کچہریاں نوکریاں بانٹنے کے لئے کی گئیں، نوکریوں کی قرعہ اندازی کرنی ہے تو چوک پر لوگوں کو بلا کر بانٹ دو۔
حلیم عادل شیخ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا آج کا خطاب اہمیت کا حامل ہے، قوم کو ایک نئی سمت ملے گی 12 ربیع الاول کا مہینہ ہے، وزیر اعظم پاکستان آج رحمت العالمين صلہ کانفرنس سے خطاب کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ففتھ جنریشن وار کا ہم پر حملہ ہو رہا ہے، ہمیں آج ایک کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، احساس پروگرام میں وزیر اعظم نے غریبوں کی مدد کی، افغانستان کے معاملے پر عمران خان نے امریکوں کی غلامی قبول نہیں کی، مولانا فضل الرحمان کو خواب میں چھیچھڑے نظر آرہے ہیں، مولانا کا رینٹ اے دھرنا ختم ہوچکا، اب انہیں دوبارہ ڈیزل کی ضرورت ہے۔
اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اس وقت بوکھلائے ہوئے ہیں، دھرنے سے کسی کا روزگار لگتا ہے تو ہمیں اعتراض نہیں، کھلی کچہریاں نوکریاں بانٹنے کے لیے کررہے ہیں، نوکریوں کے لیے قرعہ اندازی کررہے ہیں، اپنے جیالوں کو نوکریاں دی جارہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی پی کا ٹائم اب گزر چکا ہے پیپلزپارٹی آئندہ کہیں نظر نہیں آئے گی، ہمارے وفاقی وزراء سندھ کے دورے کررہے ہیں، سندھ کے 14 اضلاع کے لیے 444 ارب کا پیکج وفاق نے دیا، کراچی کے حالات وفاق ٹھیک کررہی ہے، نیب آرڈیننس پر اپوزیشن بوکہلاٹ کا شکار ہے، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف پر اربوں کی کرپشن کے کیس ہیں، اب ایسے شخص سے مشاورت نہیں کرسکتے ہیں، نیب چیئرمین کو خورشید شاہ اور نواز شریف نے لگایا تھا، جب انہوں نے لگایا تب ٹھیک تھے۔
اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ اب چیئرمین نے اچھے کام کیے تو وہ غلط ہوگئے، ابھی صرف مشاورت ہے، نیب بننے کے بعد 17 سالہ ریکوری اس دور میں ہوئی، پوری دنیا میں کووڈ کی وجہ سے مہنگائی ہے، اس کا اثر ہم پر بھی پڑ رہا ہے، لیکن سندھ میں مصنوعی مہنگائی جاری ہے، سندھ میں آٹا مہنگا باقی صوبوں میں سستا مل رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News