
پاک بھارت کرکٹ میچ میں پاکستان کی فتح کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کرنے والے شہری کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق حافظ آباد میں سٹی پولیس نے بھارت کے خلاف کرکٹ میچ جیتنے کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ڈی پی او حافظ آباد کا کہنا تھا کہ ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش کرنا سنگین جرم ہے، ملزم نے گزشتہ رات پاکستان کے میچ جیتنے پر شدید ہوائی فائرنگ کی ہے۔
ڈی پی او رانا معصوم نے مزید کہا کہ خوشی سے کی گئی ہوائی فائرنگ کسی کی جان لے سکتی ہے، شہری خوشی کا اظہار قانون کے دائرے میں رہ کر کریں جس سے کسی کی جان کو خطرہ نہ ہو۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News