Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہباز شریف نے منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے کو جواب جمع کروا دیا

Now Reading:

شہباز شریف نے منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے کو جواب جمع کروا دیا
شہباز شریف

وزیراعظم شہبازسریف کے بطور انچارج وزیر ہوتے ہوئے گندم کی درآمد کا انکشاف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے کو جواب جمع کروا دیا ہے۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے اپنا جواب ایف آئی اے کے دفتر میں جمع کروایا جس کا تحقیقاتی ٹیم جائزہ لے گی۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو منی لانڈرنگ کیس میں 20 سوالات پر مشتمل سوال نامہ بھیجا تھا۔

خیال رہے کہ شہبازشریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز سمیت فیملی کے دیگر افراد پر 25 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا کیس ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے جاری کردہ اپنے بیان میں کہا تھا کہ 225 ارب کے مزید ٹیکس ملک میں معاشی تباہی، بے روزگاری اور مہنگائی کا قیامت خیز زلزلہ ثابت ہوں گے۔

Advertisement

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کپاس ساڑھے پندرہ ہزار فی 40 کلو کی بلند ترین سطح پر ہے، برآمد کنندگان اور ملرز پہلے ہی پریشان بیٹھے ہیں ، پالیسی ریٹ بڑھا کر حکومت پہلے ہی  اپنے بجٹ پر یوٹرن لے چکی ہے۔

مسلم لیگی رہنما نے کہا کہ آئی ایم ایف کی عاقبت نااندیشانہ شرائط ماننے والے حکمران قوم کو خودکشی پر مجبور کر رہے ہیں ، آرڈیننس کے ذریعے بڑی قانونی ترامیم پارلیمنٹ پر عدم اعتماد اور غیر آئینی و غیر جمہوری رویہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
27 ویں آئینی ترمیم پیر کو پارلیمنٹ میں پیش کی جا رہی ہے ، کامران مرتضیٰ
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر