Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک کو چلانے کے لیے ٹیکس کی ضرورت پڑتی ہے، فرخ حبیب

Now Reading:

ملک کو چلانے کے لیے ٹیکس کی ضرورت پڑتی ہے، فرخ حبیب
فرخ حبیب

پوری قوم سپریم کورٹ کے فیصلے کی توہین کیخلاف سراپااحتجاج ہے، فرخ حبیب

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ملک کو چلانے کے لیے ٹیکس کی ضرورت پڑتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے تاجروں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کی خاص پالیسی ہے کہ ایف بی آر کی حراساں پالیسی کو ختم کیا جائے۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ ایف بی آر میں ہیومن انٹروینشن کم کی جا سکے، ہم لوگ یہاں کے تاجروں کو وزیر خزانہ اور گورنر اسٹیٹ بنک کے ساتھ بٹھائیں گے۔

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات نے کہا کہ ملک کو چلانے کے لیے ٹیکس کی ضرورت پڑتی ہے، ہم ایف بی آر میں اصلاحات لے کر آرہے ییں۔

 فرخ حبیب نے یہ بھی کہا کہ بینکوں کی جانب سے ایس ایم ایز کو بہت کم قرضہ دیا جا رہا ہے جبکہ اسٹیٹ بینک کمرشل بینکوں کو ہول سیل قرضہ فراہم کر رہے ہیں۔

Advertisement

تقریب سے خطاب وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے مزید کہا کہ ہم ایس ایم ایز کے حوالے سے بھی پالیسی بنا رہے ہیں، اس پالیسی کے تحت ہم چھوٹے کاروباری افراد کو سہولیات دیں گے۔

واضح رہے اس سے قبل وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا تھا کہ ایف بی آر نے رواں مالی سال 1395 ارب روپے کا نیٹ ریونیو حاصل کیا ہے۔

Advertisement

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ ایف بی آر نے رواں مالی سال پہلی سہ ماہی میں 1395 ارب روپے کا نیٹ ریونیو حاصل کیا ہے جو کہ اس عرصہ کے مقرر کردہ ہدف 1211 ارب روپے سے 186 ارب زائد ہے۔

 اپنے پیغام میں وزیر مملکت فرخ حبیب کا مزید کہنا تھا کہ ماہ ستمبر میں ریونیو نیٹ کولیکشن 535 ارب روپے رہا جو کہ پچھلے سال ستمبر کے حاصل کردہ نیٹ ریونیو 408 ارب روپے کے مقابلے میں 31.2 فیصد زائد ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر