
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ملتان میں بڑی کارروائی کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق3 آئس فیکٹریوں کی اصلاح تک پروڈکشن بندکردی گئی اورمتعدد فوڈ یونٹس کو جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ نے کہا کہ برف بنانے والے پانی میں آرسینک اور کولی فام ارگنزم کی مقدار زیادہ پائی گئی، سیمپل فیل ہونے پر 3 آئس فیکٹریز کو بہتری تک پروڈکشن بند کرنے کی ہدایات جاری کردی ہے۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے مزید بتایا کہ دودھ میں پانی کی ملاوٹ کرنے پر ملک شاپ کو 20 ہزارروپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ مٹھائی میں رنگ کاٹ، کھلے رنگ کے استعمال پر سوئیٹس اینڈ بیکرز کو 14 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ کارروائیاں سورج میانی روڈ، بہاولپور روڈ اور خانیوال روڈ پر کی گئیں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News