Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی : سی ویو پرپھنسے بحری جہاز کی روانگی کی تیاریاں

Now Reading:

کراچی : سی ویو پرپھنسے بحری جہاز کی روانگی کی تیاریاں

کراچی کے علاقے سی ویو پر پھنسے بحری جہاز ہینگ ٹونگ 77 کی روانگی کی تیاریاں مکمل کرلی گیں۔

تفصیلات کے مطابق جہاز کے مالک کی جانب سے پورٹ چارجز سمیت  پاک بحریہ کے واجبات کی رقم کے چیک ادا کردئیےگئے جبکہ 1 کروڑ 55 لاکھ 48 ہزار402 روپے ادائیگی کا چیک پی ٹی حکام کو موصول ہوگیا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ چیک کلئیرنس پر حکام نے تحریری طور پرچیک ریسیونگ سے بھی آگاہ کردیا جبکہ پاک بحریہ کے80 لاکھ کے واجبات کا چیک بھی ادا کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ جہازکو پاکستانی سمندری حدود سے کھینچ کرلیجانے والی الوہاش ٹگ بوٹ بھی کے پی ٹی پہنچ گئی جبکہ ٹگ بوٹ کا روٹ اورجہازکھینچنےسےمتعلق پلان بھی کے پی ٹی حکام کےحوالےکردیا گیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ میرین مرکنٹائل ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اب سروے مکمل کیا جائیگا جبکہ سروے مکمل ہونے پرجہاز کو پورٹ کلیئرنس سرٹیفکیٹ جاری کیا جائیگا۔

Advertisement

 واضح رہے 20 اور 21 جولائی کو جہاز انجن خراب ہونے سے تیزہواؤں کے ذریعے سی ویوپرآکرپھنس گیا تھا، جبکہ 7 ستمبر کو جہازکو سی ویو سےنکال کرایس اے پی ٹی ٹرمینل پراینکریج کیا گیا تھا

یاد رہے پاکستان ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی جانب سے جہاز روانگی کا پہلا این اوسی جاری کردیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر