
ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کا علاقائی سلامتی اور انسداد دہشت گردی کے لیے دیرینہ تعاون موجود ہے۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان میں فوجی اور انٹیلی جنس آپریشن کرنے کے لیے امریکہ کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کے استعمال کے لیے معاہدے کو باقاعدہ شکل دینے کے حوالے سے خبروں پر میڈیا کے سوالات کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد نے وضاعتی بیان دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان ایسی کوئی مفاہمت موجود نہیں ہے۔
عاصم افتخار احمد نے مزید کہا کہ پاکستان اور امریکہ کا علاقائی سلامتی اور انسداد دہشت گردی کے لیے دیرینہ تعاون موجود ہے، دونوں فریق باقاعدہ مشاورت میں مصروف ہیں۔
اس سے قبل ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ پاکستان چار نوجوان کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔
عاصم افتخار احمد نے کہا کہ بھارتی قابض افواج کی جانب سے جعلی محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں میں ماورائے عدالت قتل کی وحشیانہ مہم کشمیری عوام کی حق خود ارادیت کی جدوجہد کو دبانے کی کوششں ہے جس میں اسے کامیابی نہیں ہو گی۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے آزادی کی جدوجہد سے نمٹنے میں ناکام ہونے کے بعد ریاستی دہشت گردی اور انسانی حقوق کی منظم خلاف ورزیوں سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے لیے پاکستان مخالف پروپگنڈا کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہا ہے
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News