Advertisement
Advertisement
Advertisement

تاریخ میں پہلی مرتبہ صاحبِ اقتدار قانون کے سامنے جوابدہ ہوئے، ڈاکٹر شہباز گِل

Now Reading:

تاریخ میں پہلی مرتبہ صاحبِ اقتدار قانون کے سامنے جوابدہ ہوئے، ڈاکٹر شہباز گِل

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ صاحبِ اقتدار قانون کے سامنے جوابدہ ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے شاہد خاقان عباسی اور خواجہ آصف کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نااہل درباریوں کی پریس کانفرنس احتساب کے عمل کو سبوتاژ کرنے کی ناکام کوشش ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیب اور احتساب نااہلوں کے حواس پر چھائے ہوئے ہیں ، ترمیمی آرڈیننس میں انکی پریشانی صرف روزانہ کی بنیاد پر ٹرائل کی تجویز سے ہے ، نااہل ترمیمی بل میں 6 ماہ کے اندر فیصلے سنانے کی تجویز سے بھی حواس باختہ ہیں۔

ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ نااہلوں نے پہلے احتساب کو متنازع کرنے کی کوشش کی ، انکی بھرپور کوشش رہی کہ احتساب کے عمل کو کمزور اور سست کیا جائے ، انکی ہر کوشش کو ناکام بنایا جائے گا۔

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ قانون شکن کو قانون کے تابع لایا جاتا رہے گا ، تاریخ میں پہلی مرتبہ صاحبِ اقتدار قانون کے سامنے جوابدہ ہوئے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
خیبرپختونخوا؛ سیکیورٹی فورسز کی دو کامیاب کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 3 دہشت گرد ہلاک
سینیٹ اجلاس کل طلب؛ 18 نکاتی ایجنڈا جاری
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر