مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عدالتی نظام کالے قوانین آرڈیننس سے جاری کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے شاہد خاقان عباسی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اپنے دور میں آرڈیننس کے ذریعے تبدیلیاں کرسکتے تھے۔
احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہم سب کو اعتماد میں لاکر تبدیلیاں کرنا چاہتے تھے، ہم نے انتخابی اصلاحات پر سب کو اعتماد میں لیا تھا، آرڈیننس ریاستی ڈھانچے میں مزید انتشار پیدا کرے گا۔
مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے مزید کہا ہے کہ نیب ترمیمی آرڈیننس بدترین کالا قانون ہے، آرڈیننس میں ترمیم حکومت کی کرپشن بچانے کیلئے ہے، نیب ترمیمی آرڈیننس صرف ایک شخص کیلئے بنایا گیا ہے۔
اس سے قبل مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ نیب آرڈیننس جاری کرنے کی کیا ضرورت تھی، پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے اجلاس جاری تھے وہاں بل لاتے، نیب ترمیمی آرڈیننس کالا قانون ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزراء اس پر اختلافی بیانات دے رہے ہیں ، یہ آرڈینس حکومت کی کرپشن چھپانے کے لیے ہے، ایسے چیئرمین نیب کی مدت میں توسیع کے لیے ہے جو صرف عمران خان کی نوکری کرتا ہے۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کاتاحال نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا، حکومت نے ترامیم کرکے خود کو این آر او دیا، مہنگائی کے قصوروار چیئرمین نیب اور ان کا قانون ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News