عمر شریف نے ہمیں مشکل وقت میں ہنسایا تاکہ ہم اپنی پریشانیوں کو بھول سکیں، شان
پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور اداکارشان شاہد نے کامیڈی کنگ عمر شریف کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پاکستان کے لیے بہت بڑا نقصان ہے۔
سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار شان شاہد نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر لیجنڈ اداکار عمر شریف کی ایک یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کی مغفرت کے لیے دعا کی۔
RIP Umar bhai 💯🙏🏼♥️ you made us laugh in the darkest of times so we can forget our worries .. may your path to heaven be illuminated with the light of joy you brought us💯🙏🏼♥️ it is indeed a great loss for all of us 🇵🇰⭐️♥️🙏🏼💯 pic.twitter.com/kfDkCTBKmV
— Shaan Shahid (@mshaanshahid) October 2, 2021
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں عمر شریف کی شاندار شخصیت کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ آپ نے ہمیں مشکل اور تاریک وقت میں ہنسایا تاکہ ہم اپنی پریشانیوں کو بھول سکیں۔
اداکار نے مزید لکھا کہ ’اللّہ آپ کے لیے جنت کے راستے کو اس خوشی کی روشنی سے روشن کرے جو آپ نے ہماری زندگیوں میں بھری۔
آخر میں شان شاہد نے لکھا کہ یہ پاکستان کیلئے بہت بڑا نقصان ہے۔
واضح رہےکہ لیجنڈ اداکار، کامیڈی اور اسٹیج کے بے تاج بادشاہ عمر شریف گزشتہ روز جرمنی کے اسپتال میں انتقال کر گئے ہیں۔
کنگ آف کامیڈی عمر شریف کو علاج کے لیے 28 ستمبر کو کراچی سے ایئر ایمبولینس کے ذریعے امریکہ روانہ کیا گیا تھا۔ ایئر ایمبولینس نے شیڈول کے مطابق جرمنی میں مختصر قیام کرنا تھا اور ری فیولنگ کرانا تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق طویل فضائی سفر کی وجہ سے عمر شریف نہ صرف تھکاوٹ محسوس کر رہے تھے بلکہ انہیں ہلکا بخار بھی ہو گیا تھا۔
عمر شریف کو بخار اور تھکاوٹ کے باعث جرمنی کے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں ان کا چار روز تک علاج کیا گیا لیکن ناساز طبیعت کے باعث ان کا اسپتال میں ہی انتقال ہو گیا۔
لیجنڈری اداکار و کامیڈین عمر شریف کافی عرصے سے عارضہ قلب ، گردے اور دیگر مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے۔
دوسری جانب لیجنڈری اداکار و کامیڈین عمر شریف کے انتقال کے حوالے سے کئی اہم سیاسی، سماجی و شوبز شخصیات نے بھی ٹوئٹس کیں اور ان کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کر رہے ہیں۔
جرمنی میں تعینات پاکستانی سفیر ڈاکٹر محمد فیصل نے اپنی ٹوئٹ میں تصدیق کی کہ عمر شریف خالق حقیقی سے جا ملے، ساتھ ہی انہوں نے اداکار کے اہل خانہ سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار بھی کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News