
ملتان پولیس تھانہ صدر شجاع آباد کی جانب سے شراب فروشوں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کارروائی کے نتیجے می شراب فروش حبیب کو گرفتار کر کے چالو بھٹی سمیت بھاری مقدار میں شراب برآمد کر لی گئی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سے 180 لیٹر دیسی شراب، 60 لیٹر لہن اور شراب کشید کرنے کا سامان برآمد کیا گیا ہے، گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ صدر شجاع آباد میں مقدمہ درج کر کے کارروائی بھی شروع کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ پولیس نے ملزم کو تھانہ صدر شجاع آباد کے علاقے موضع چک سیال ٹھٹھ گھلواں سے گرفتار کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News