
کراچی میں سچل پولیس کی جانب سے بین الصوبائی منشیات کے خلاف بڑی کارروائی کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کارروائی کے نتیجے میں کوئٹہ پشین سے کراچی اسمگل ہونے والی 7 من چرس پکڑلی گئی ہے جبکہ برآمد چرس کی مالیت ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد ہے۔
ایس ایس پی ایسٹ قمرجسکانی کا کہنا ہے کہ 280 کلو چرس 248 پیکٹس میں موجود تھی جبکہ گرفتار ملزمان میں نصیب اللہ اور عرفان شامل ہیں جوکہ کوئٹہ پیشن کے بین الصوبائی ڈرگ ڈیلر کے کارندے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ چرس کو ڈیش بورڈ بمپر سیٹوں کے نیچے مہارت سے چھپائی جاتا ہے جبکہ منشیات فروشوں نے ڈرائیور اور مکینک باقاعدہ ملازم رکھے ہیں۔
واضح رہے کہ گرفتار ملزمان سے مذید تفتیش جاری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News