چیئرمین نادرا منیر افسر کو عہدے سے ہٹانے کا سنگل بنچ کا فیصلہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج
قرآن مجید کو لازمی مضمون قرار دینے کے حوالے سے لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے بڑا حکم جاری کردیا گیا ہے۔
جاری کردہ حکم نامے کے مطابق قرآن لازمی تعلیم فراہمی آئینی ذمے داری اور مفاد عامہ کا سنجیدہ معاملہ ہے۔
عدالت کا کہنا ہے کہ ہمارے ملک کی نسل کا مستقبل بھی قرآن لازمی مضمون سے منسلک ہے، بتایا جائے ہر اسکول میں قرآن کی تعلیم کیلئے کتنا وقت مقرر کیا گیا ہے۔
عدالت کا کہنا ہے کہ قرآن بطور لازمی مضمون ہر اسکول میں پڑھایا جا رہا ہے یا پھر پنجاب حکومت کی رپورٹ آنکھ کا دھوکا ہے، سیکرٹری اسکول ایجوکیشن کے مطابق قرآن لازمی مضمون کے نوٹیفیکیشن پر مکمل عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔
عدالت کا کہنا ہے کہ سیکرٹری اسکول ایجوکیشن ہر ضلع کے سرکاری و نجی سکولوں اور مدرسوں میں قرآن کی تعلیم کی فراہمی رپورٹ پیش کریں۔
اسکے علاوہ عدالت نے تعلیمی کتب میں کلمہ شہادت کی غلط اشاعت پر بھی نوٹس لے لیا ہے ، عدالت کا کہنا ہے کہ اسکولوں میں پڑھائی جانے والی کتب کیا کریکلم بورڈ سے منظور شدہ ہیں یا نہیں، کیا کسی اسکول میں پنجاب کریکلم بورڈ سے منظوری کے بغیر کتب پڑھائی جا رہی ہیں۔
عدالت کے مطابق نصابی کتب میں قرآن و سنت ، اسلامی نظریہ اور مقدس ہستیوں سے متعلق کوئی تضحیک آمیز لفظ نہیں ہونا چاہیے، نصابی کتب غلطیوں سے پاک ہونی چاہئیں۔
واضح رہے کہ عدالت نے ایم ڈی پنجاب کریکلم بورڈ اور سیکرٹری اسکول ایجوکیشن سے 3 نومبر تک تازہ رپورٹ طلب کر لی ہے جبکہ جسٹس شاہد وحید اور جسٹس چودھری محمد اقبال پر مشتمل بنچ نے التمش سعید کی درخواست پر تحریری حکم جاری کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News