Advertisement
Advertisement
Advertisement

چیئر مین پی سی بی کی گورنر سندھ سے ملاقات

Now Reading:

چیئر مین پی سی بی کی گورنر سندھ سے ملاقات

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے چیئر مین رمیز راجہ نے گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات کی جس میں سندھ کے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کیلئے مشترکہ اقدامات پر اتفاق کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے دورے پر آئے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے چیئرمین رمیز اراجہ نے گورنر سندھ عمران اسماعیل سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی جس میں ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ کے امور سمیت ملک میں کرکٹ کی بہتری، لیگ کرکٹ کے فروغ کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Advertisement

گورنر سندھ  عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ صوبہ سندھ میں ٹیلنٹ ہنٹ کیمپ کا انعقاد کیا جائے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا مزید کہنا  تھا کہ پوری قوم کی نظریں پی سی بی کے نئے چیئرمین رمیز راجہ پر ہیں اور وہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم کو ہر میدان میں کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں۔

اس موقع پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے اعتماد اور پاکستانی عوام کو مایوس نہیں کروں گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
نوجوان کرکٹر پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے جاں بحق
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر