Advertisement
Advertisement
Advertisement

آصف علی نے ایک اوور میں میچ ختم کرنے کا دعویٰ پہلے ہی کر لیا تھا

Now Reading:

آصف علی نے ایک اوور میں میچ ختم کرنے کا دعویٰ پہلے ہی کر لیا تھا

قومی کرکٹ  ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین آصف علی نے ایک اوور میں میچ ختم کرنے کا پہلے ہی کہہ دیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق دبئی میں افغانستان کے خلاف 19ویں اوور میں 4 چھکے لگانے والے آصف علی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ایک اوور میچ ختم کرنے کا شعیب ملک سے کہہ دیا تھا۔

گرین شرٹس کو افغانستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا میچ جتوانے والے آصف علی نے کہا کہ میں نے ایک اینڈ ٹارگٹ کیا تھا، اُس طرف سے چھکے لگانے تھے۔

آصف علی نے مزید کہا کہ بیٹنگ کے لیے جاتے ہوئے صورتحال دیکھتا ہوں، شعیب ملک سے کہا تھا کہ میں ایک اوور میں میچ ختم کردوں گا۔

آصف علی نے افغانستان کے خلاف 7 گیندوں پر ناقابل شکست 25 رنز بنائے اور شاندار بیٹنگ پر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

Advertisement

دوسری جانب آصف علی نے سماجی رابطے کی ویبسائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ  اور کوئی حکم پاکستان؟

آصف علی نے لکھا کہ  میں ان لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے معرے مشکل وقت میں مجھ پر بھروسہ رکھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی سی سی کا دہرا معیار ، 2008 میں بھارتی ٹیم کے احتجاج پر امپائراسٹیوبکنر کوہٹادیا گیا تھا
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ، ارشد ندیم نے جیولن تھرو کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
مصافحے کے بعد نیا انکار؛ سوریا کمار کا ایشیاکپ کی ٹرافی محسن نقوی سے لینے سے انکار
ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑھا، میچ ہارنے پر راشد خان کی پاکستانی امپائر سے بدتمیزی
پاکستان اور یو اے ای کا میچ آج شیڈول کے مطابق کھیلے جانے کا امکان، تیاریاں مکمل
ٹی 20 باؤلرز رینکنگ: بھارتی ورن چکروتی نمبر ون، پاکستانی باؤلرز کی بڑی ترقی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر