Advertisement
Advertisement
Advertisement

روہت  شرماکو ٹیم سے ڈراپ کرنے کے سوال پر ویرات کوہلی برا مان گئے

Now Reading:

روہت  شرماکو ٹیم سے ڈراپ کرنے کے سوال پر ویرات کوہلی برا مان گئے

بھارتی  کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے پاکستان کے ہاتھوں شکست کھانے کے بعد پریس کانفرنس میں صحافیوں کے کچھ چبھتے سوالات کا سامنا کیا۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے ویرات سے ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین  روہت شرما کو اگلے میچ کے لیے ڈراپ کرنے سے متعلق سوال کیا اور ان کی جگہ ایشان کیشن کو شامل کرنے کی بات کی۔

سوال پر ویرات نے صحافی سے طنزیہ سوال کیا کہ آپ کو کیا لگتا ہے؟ مجھے جو ٹیم بہترین لگی وہ میں نے کھلائی، آپ بتائیں کیا آپ روہت شرما کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر کریں گے۔

ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ  کیا آپ جانتے ہیں کہ روہت شرما کی آخری بار ٹیم کیلئے کیا پرفارمنس تھی،ویرات نے دو ٹوک لہجے میں کہا کہ اگر آپ تنازع چاہتے ہیں تو براہ کرم مجھے پہلے بتائیں تاکہ میں اس کے مطابق جواب دے سکوں۔

خیال رہے کہ پاک بھارت ٹاکرے میں پاکستان نے بھارت کو  10 وکٹوں سے شکست دی جب کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے جارحانہ بلے باز اوپنر روہت شرما شاہین شاہ آفریدی کی بال پر بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اور بھارت کے درمیان دوسرا ہائی وولٹیج ٹاکرا 21 ستمبر کو ہونے کا امکان
میچ ہارگئے توکیا ہوا جنگ توہم جیتے'، پاکستانی شائقین کے بھارت پر کرارے وار
بھارتی ٹیم کے نامناسب رویے پر پاکستانی ٹیم مینیجر کا احتجاج
سوریا کمار کی ابتدائی فتح کو پہلگام واقعے اور آپریشن سندور سے جوڑنے کی بھونڈی کوشش
دشمنی لاکھ سہی ختم نہ کیجئے رشتہ ، دل ملے نہ ملے ہاتھ ملاتے رہئے !
ایشیا کپ، کمزور ٹیم کے بڑے دعوے دھڑن تختہ، بھارت نے پھر پاکستان کو ہرا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر