Advertisement
Advertisement
Advertisement

ویکسین کی دوسری خوراک لازمی ، 10 اکتوبر ڈیڈ لائن مقرر

Now Reading:

ویکسین کی دوسری خوراک لازمی ، 10 اکتوبر ڈیڈ لائن مقرر
ویکسین

سعودی وزارت داخلہ نے سعودی شہریوں سمیت تمام غیر ملکیوں کو خبردار کیا ہے کہ  10 اکتوبر سے ویکسین کی دونوں خوراکیں نہ لینے والوں پر سرکاری و نجی اداروں  داخلے کی  پابندی عائد کردی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مملکت میں کورونا سے محفوظ رہنے کے لیے ویکسین کی دونوں خوراکوں کو لازمی قرار دیا گیا ہے ۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کے لئے ویکسین کی دونوں خوراک لگوائیں پابندی کا نفاذ اتوار 10 اکتوبر 2021 صبح 6 بجے سے کیا جائے گا جبکہ وہ افراد جنہوں نے ویکسین کی دونوں خوراکیں نہ لگوائی ہوں گی انہیں تقریبات ، سرکاری و نجی اور تعلیمی اداروں میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی اور ان پر فضائی سفر پر بھی پابندی عائد کی جائے گی۔

سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دونوں خوراکیں نہ لینے والے افراد سیاحتی ، ثقافتی ، تفریحی اور تجارتی سرگرمیوں میں بھی شرکت نہیں کرسکیں گےـ

واضح رہے مملکت میں کورونا سے بچاؤ کے لئے شہریوں اور غیر ملکیوں کو مفت ویکسین کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
تاریخ کے بدترین سمندری طوفان ملیسا نے جمیکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر