وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس کے ایجنڈے میں توسیع کردی گئی ہے، کابینہ 23 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی۔
ذرائع کے مطابق کابینہ ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی اور کمیٹی برائے لیجسلیٹو کیسز کی توثیق کی جائے گی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ اسلام آباد کیپیٹل ٹیرٹری لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے، کابینہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر کی منظوری دے گی۔
واضح رہے کہ کابینہ کو معاشی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی، کابینہ غربت کے خاتمے کے لیے وزارت تخفیف غربت اور چینی وزارت کامرس کے درمیان ایم او یو کی منظوری دے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News