Advertisement
Advertisement
Advertisement

مودی دنیا بھر میں پاکستان کے اداروں کو بد نام کرتا پھرتا ہے،وزیر مملکت

Now Reading:

مودی دنیا بھر میں پاکستان کے اداروں کو بد نام کرتا پھرتا ہے،وزیر مملکت

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ مودی دنیا بھر میں پاکستان کے اداروں کو بدنام کرتا پھرتا ہے اور شریف خاندان بھی نریندر مودی کے نقش قدم پر چل رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے مریم صفدر کی میڈیا سے گفتگو پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ‏مریم صفدر جتنے مرضی جادوئی گلاس اٹھا کر دائیں بائیں گھوم لیں یا الہٰ دین کا چراغ رگڑ لیں کرپشن کا حساب دینا ہو گا۔

 وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ  جس کرپشن کے مال سے لندن کے فلیٹس بنائے ہیں  اس کی سزا جنتر منتر والے قطری خط اور طوطا فال والے جعلی کیلبری فونٹ سے ختم نہیں ہوگی۔

 فرخ حبیب  کا کہنا تھا کہ مریم صفدر کے پاس سیاسی طور پر کہنے کو کچھ نہیں بچا، اصل مقدمہ ان کا اپنا کیس ہے جس کو انہوں نے پچھلے 3 سالوں سے چلنے نہیں دیا، ایک سال میں مریم صفدر اپنے کیس میں 12 سے زائد بار التواء لے چکی ہیں۔

 وزیر مملکت  کا کہنا تھا کہ مریم صفدر یہ بتائیں کہ 2006 میں کلیبری فونٹ کیسے ایجاد ہو گیا تھا  اس وقت کون سا جادو کیا تھا، مریم صفدر یہ بتائیں کہ کس جنتر منتر کے تحت ان کے 17 سالہ بھائیوں نے لندن میں اربوں روپے کی جائیدادیں بنائیں۔

Advertisement

 وزیر مملکت  کا کہنا تھا کہ وہ کون سی طوطا فال تھی جس سے مریم صفدر قطری خط لے آئی تھیں، کیا مریم صفدر ایون فیلڈ محلات کی بینیفشری اونر بھی کسی طوطا فال کے تحت بنی تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جنتر منتر اور طوطا فال کا حساب شریف خاندان کو دینا پڑے گا۔

 فرخ حبیب  کا کہنا تھا کہ ایک دن بھی مریم صفدر نے اپنا کیس میرٹ پر نہیں چلنے دیا، عدالتوں سے ان کو سزائیں ہوئی ہیں۔

 وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ  نواز شریف بھگوڑے بن کر لندن کی ٹھنڈی ہواؤں کے مزے لے رہے ہیں، شریف خاندان چوروں اور ڈاکوؤں کا ٹولہ ہے۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ  شریف خاندان کی تاریخ صرف کرپشن کرنے اور ملکی اداروں کو کمزور بنانے کی ہے، وہ ادارے جو ملکی دفاع اور سلامتی کے ضامن ہیں، شریف خاندان ان کو کمزور کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا مزید کہنا تھا کہ  پاکستان کی سلامتی کے ضامن اداروں کو بدنام کیا جا رہا ہے، جو کسی قیمت قابل قبول نہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر