
کراچی ضلع ملیر میں پولیس نے کارروائی کے نتیجے میں چوبیس گھنٹوں کے دوران خاتون سمیت 26 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزمان میں اسٹریٹ کرمنل، منشیات فروش، گٹکا فروش، لینڈ گریبر، اور مفرور ملزمان شامل ہیں۔
ترجمان ملیر پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے دو 09 تیس بور پستول، 02 کلو 145 گرام چرس، 12 کلو 850 گرام گٹکا ماوا، 300 لیٹر ایرانی ڈیزل اور چوری شدہ موبائل فونز اور لیپ ٹاپ تحویل میں لیا گیا۔
ضلع ملیرپولیس کے مطابق کارروائیاں تھانہ اسٹیل ٹاؤن، میمن گوٹھ، شرافی گوٹھ، ابراہیم حیدری، شاہ لطیف اور سکھن میں کی گئیں۔
پولیس حکام نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہےجبکہ منشیات کا مقدمہ درج کرکے مزید پوچھ گچھ کیلئے تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News