Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شمولیت پر سرفراز احمد خوشی سے جھوم اٹھے

Now Reading:

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شمولیت پر سرفراز احمد خوشی سے جھوم اٹھے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021ء کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل ہونے والے سابق کپتان سرفراز احمد قذافی اسٹیڈیم میں یہ خوشخبری سُن کر خوشی سے جھوم اٹھے۔

تفصیلات کے مطابق  سماجی رابطے کی ویبسائٹ ٹویٹر پر ایک صارف نے ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ   سرفراز احمد اپنا نا م ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 15 رکنی اسکواڈ میں آنے پر کتنا خوش ہیں اور ساتھی کھلاڑی مبارکباد دیتے ہوئے انہیں گلے لگا رہے ہیں۔

https://twitter.com/FaizanKhan_152/status/1446542580548837376?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1446542580548837376%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fjang.com.pk%2Fnews%2F995906

گراؤنڈ کی بڑی اسکرین پر قومی ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کیا گیا جس میں سرفراز احمد کا نام بھی شامل تھا،بڑی اسکرین پر اپنا نام دیکھ کر سرفراز احمد کی خوشی دیکھنے کے قابل تھی۔

یاد رہے کہ 2019ء میں ہونے والے ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ کے بعد سے سرفراز احمد کو قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے ناصرف ہٹا دیا گیا تھا بلکہ ٹیم سے ڈراپ بھی کیا گیا تھا جس کے بعد سے وہ قومی اسکواڈ میں اِن اور آؤٹ ہوتے رہتے ہیں۔

Advertisement

اب گزشتہ روز ٹیم منیجمنٹ کی مشاورت کے بعد اسکواڈ میں تین تبدیلیاں کرکے حیدر علی، فخر زمان اور سرفراز احمد کو 15رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر