Advertisement
Advertisement
Advertisement

خیبرپختونخوا نیشنل ٹی ٹوئنٹی کا کامیاب دفاع کرنے میں کامیاب

Now Reading:

خیبرپختونخوا نیشنل ٹی ٹوئنٹی کا کامیاب دفاع کرنے میں کامیاب

خیبرپختونخوا نے ہوم سٹی سینٹرل پنجاب کو 7 وکٹوں سے شکست دے کرنیشنل ٹی ٹونٹی کا کامیاب دفاع کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیمپئین ٹیم نے 149 رنز کا ہدف 17 اوور ز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں خیبرپختونخوا کی اننگز کا آغاز پراعتماد نہ تھا، پہلا اوور میڈین دینے کے بعد محمد حارث 10 کےمجموعی اسکور پر پویلین واپس لوٹ گئے۔

 اس موقع پر ان فارم بیتسمین  صاحبزادہ فرحان  اور کامران غلام نے خیبرپختونخوا کی جانب سے بلڈنگ کے عمل کا آغاز کیا۔

دونوں کھلاڑیوں نے 47 رنز کی شراکت قائم کی،صاحبزادہ فرحان 26 اور کامران غلام 37 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

Advertisement

 تاہم کپتان افتخار احمد نےکریز پر پہنچتے ہی دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے وکٹ کے چاروں اطراف دلکش اسٹروکس کھیل کر خیبرپختونخوا کو ٹائٹل جتوا دیا۔

 انہوں نے 19 گیندوں پر 6 چوکوں اور 2 چھکوں کی بدولت 45 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ  عادل امین 25 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

 ثمین گل ، محمد فیضان اور قاسم اکرم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

 اس سے قبل احمد شہزاد اور کامران اکمل کی 85 رنز کی عمدہ شراکت کے باوجود سینٹرل پنجاب کی پوری ٹیم 148 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔

 تاہم دونوں بیٹسمین  کے آؤٹ ہونے کے بعد سینٹرل پنجاب کا کوئی بھی بیٹسمین زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکا اور وقفے وقفے سے آؤٹ ہوکر پویلین واپس لوٹتا رہا۔

احمد شہزاد نے 36 گیندوں پر 4 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 42 جبکہ کامران اکمل نے  29 گیندوں پر 3 چوکوں اور 2 چھکوں کی بدولت 44 رنز کی اننگز کھیلی۔

Advertisement

سینٹرل پنجاب کامڈل آرڈر مکمل طور پر فلاپ ہوگیا،کامران اکمل اور احمد شہزاد کے علاوہ ڈبل فگرز میں داخل ہونے والے سینٹرل پنجاب کے باقی دو بیٹسمین  قاسم اکرم 20 اور فہیم اشرف 14 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

سینٹرل پنجاب کی پوری ٹیم 19.2 اوورز میں 148 رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔

 اسپنر افتخار احمد نے 5 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کی پویلین کی راہ دکھائی، محمد عمران نے 3 جبکہ ارشد اقبال نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

 خالد عثمان اور عمران خان سینئر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

افتخار احمد کو 16 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 45 رنز کی جارحانہ اننگز اور تین وکٹیں حاصل کرنے پر پلیئر آف دی فائنل قرار دیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
نوجوان کرکٹر پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے جاں بحق
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر