Advertisement
Advertisement
Advertisement

آریان خان کے حوالے سے بھارتی عدالت کا بڑا فیصلہ

Now Reading:

آریان خان کے حوالے سے بھارتی عدالت کا بڑا فیصلہ

شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کیخلاف منشیات کیس کی آج سماعت ہوئی جس کے بعد آریان اور دیگر 7 ملزمان کو 14 روز کے لئے عدالتی تحویل میں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے عدالت سے آریان خان اور دیگر 7 ملزمان کو 11 اکتوبر تک اپنی تحویل میں رکھنے کی درخواست دی تھی تاہم عدالت نے مؤقف اپنایا کہ این سی بی کو تفتیش کے لئے مناسب وقت دیا جاچکا ہے اور ملزمان کو مزید حراست میں رکھ کر تحقیقات کی ضرورت نہیں لہٰذا انہیں 14 روز کے لئے عدالتی تحویل میں دیا جاتا ہے۔

ممبئی کی مقامی عدالت میں سماعت کے دوران این سی بی نے مؤقف اپنایا کہ تحقیقات کے دوران نئے کردار سامنے آئے ہیں، ایک مشتبہ شخص آچت کمار کو حراست میں لیا گیا ہے جو مبینہ طور پر آریان اور ارباز مرچنٹ کو منشیات اسمگل کرتا ہے لہٰذا ملزمان کو 11 اکتوبر تک حراست میں رکھنے کی اجازت دی جائے تاکہ اس گٹھ جوڑ کا راز فاش کیا جاسکے۔

خیال رہے کہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو( این سی بی) نے گزشتہ ہفتے ممبئی کے ساحل پر ایک کروز شپ پر ہونے والی پارٹی پر چھاپہ مار کر شاہ رخ کے بیٹے سمیت 8 افراد کو گرفتار کیا تھا بعد ازاں عدالت نے آریان خان کو 7 اکتوبر تک ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔

تاہم اس سے قبل دوران تفتیش زیر حراست آریان این سی بی حکام کے سامنے بھی روپڑے تھے اور اعتراف کیا تھا کہ وہ تقریباً گزشتہ 4 برسوں سے منشیات لے رہے ہیں۔

Advertisement

بھارتی میڈیا کے مطابق این سی بی حکام کا بتانا ہے کہ دوران تفتیش آریان خان نے انکشاف کیا کہ جب وہ امریکا اور دبئی میں تھے تو اس دوران بھی وہ منشیات کا استعمال کیا کرتے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سامعہ حجاب کی حسن زاہد سے ڈیل؟ ٹک ٹاکر نے خاموشی توڑ دی
بانجھ پن کا الزام صرف خواتین پر کیوں؟ پروین اکبر نے معاشرے کے دوہرے معیار کو بےنقاب کردیا
اداکارہ سارہ عمیر نے کرینہ کپور سے اپنی مشابہت کا راز بتادیا
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
رجب بٹ اور ساتھیوں کے خلاف زیادتی کیس میں اہم پیشرفت
مشہور چائلڈ اسٹار احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر