
ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ لاہور عشرہ رحمتہ للعالمین کو بھرپور عقیدت و احترام سے منا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ضلعی انتظامیہ شان رحمتہ للعالمین صلی اللہ علیہ والہ وسلم بھرپور انداز میں منا رہی ہے، اسسٹنٹ کمشنر کینٹ آفس میں آج محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا انعقاد کیا گیا، محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم میں اسسٹنٹ کمشنر کینٹ ذیشان نصر اللہ رانجھا کے ہمراہ کینٹ آفس اسٹاف اور دیگرنےشرکت کی ہیں۔
ڈی سی لاہور کا کہنا تھا کہ محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ وسلم میں حسن قرآت و نعت خوانی اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر درود پاک پڑھا گیا۔
ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے کہا کہ رحمتہ للعالمین، ختم الرسل حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی پوری زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے اُن پر درودپاک پڑھنا ہمارا سرمایہ حیات ہے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ کے اصولوں پر عمل پیرا ہو کر ہم کامیاب زندگی گزار سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News