Advertisement
Advertisement
Advertisement

نور مقدم قتل کیس، ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی موخر

Now Reading:

نور مقدم قتل کیس، ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی موخر

نور مقدم قتل کیس میں ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی موخر کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملزمان کی تین مختلف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرکے کل سنایا جائے گا۔

کمرہ عدالت میں جج عطا ربانی اور مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے درمیان مکالمہ ہوا، ملزم ظاہر جعفر نے کہا کہ مجھے آزادانہ طور پر بات کرنے کا موقع دیا جائے، میں 90 روز سے زیر حراست ہوں، عدالت کا کیا پلان ہے  فیصلہ کب آئے گا۔

ملزم ظاہر جعفر نے مزید کہا کہ امریکی سفارتخانے نے مجھے وکیل فراہم کرنے پیشکش کی ہے، امریکی سفارت خانے نے ایک فہرست مجھے بھیجی ہے لیکن مجھے ابھی تک وہ فہرست نہیں ملی۔

 ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی کا کہنا ہے کہ عدالت کا پلان نہیں ہوتا عدالتی کارروائی ہوتی ہے، آپ اپنے وکیل کے ذریعے بات کریں جو بھی ہوگا وہ آپ کو بتا دیں گے۔

Advertisement

 ملزم کے وکیل کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 10 اے فیئر ٹرائل کا تقاضا کرتا ہے، فرد جرم عائد کرنے کے لیے 7 روز کا وقت کم ہے،  4 ہفتوں کا وقت دیا جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  ملزم کو معلوم ہی نہیں کہ چالان کے ہمراہ اس کے خلاف کیا ثبوت ہیں، چیزیں خفیہ رکھ کر فیئر ٹرائل کا حق پورا نہیں ہو سکتا۔

وکیل ملزمان نے یہ بھی کہا کہ فرانزک رپورٹ، سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر ریکارڈنگز ہمیں فراہم کی جائیں سی سی ٹی وی فوٹیج، یو ایس بی اور دیگر ریکارڈنگ سیلڈ ہیں، اس لیے فراہم نہیں کی گئیہیں۔

واضح رہے کہ عدالت نے تینوں درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کر دی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر