Advertisement
Advertisement
Advertisement

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ عالمی مارکیٹ میں اضافہ ہے، وزیر خزانہ

Now Reading:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ عالمی مارکیٹ میں اضافہ ہے، وزیر خزانہ

وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ عالمی مارکیٹ میں اضافہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان عوام پر بوجھ میں کمی لانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ کورونا کی وجہ سے پوری دنیا میں قیمتوں پر اثر پڑا ہے، خطے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پاکستان 17ویں نمبر پر ہے، ہم چاہتے ہیں پیٹرول کی قیمتوں کو کم کیا جائے، پیٹرول کی قیمت کم کرتے ہیں تو اپنی جیب سے دینے پڑیں گے، پیٹرول کی قیمت بڑھانے سے حکومت کو 2 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے۔

شوکت ترین نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ عالمی مارکیٹ میں اضافہ ہے، بھارت 235 روپے فی لیٹر پیٹرول دے رہا ہے۔

وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ کامیاب پاکستان پروگرام لانچ کررہے ہیں، ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، زرعی شعبے کی ترقی، پیداواری لاگت بڑھانے کے لیےاقدامات کررہے ہیں۔

Advertisement

شوکت ترین نے کہا ہے کہ احساس پروگرام کے ذریعے لوگوں کی مدد کررہے ہیں، وزیراعظم ملک کو ریاست مدینہ بنانا چاہتے ہیں، ملک کو ریاست مدینہ ہم بنا کررہیں گے۔

وزیر خزانہ شوکت ترین نے مزید کہا ہے کہ زراعت کے شعبے میں غفلت کا نتیجہ بھگت رہے ہیں، لوگ کہتے ہیں بہت زیادہ مہنگائی ہوگئی ہے، گندم، دالیں اور چینی درآمد کررہے ہیں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر