انگلینڈ کے فاسٹ بولر ڈیوڈ ولی نے میچز میں سخت گرمی اور حبس کے باعث اوس پڑنے سے بال کی گرپ میں دشواری کا حل تلاش کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے وارم اپ میچز کے دوران ڈیو فیکٹر نے اہم کردار ادا کیاہے، یہی ڈیو فیکٹر ورلڈ کپ کے میچز پر اثر انداز ہوسکتا ہے ، ڈیوڈ ولی کا کہنا ہے کہ ہم سوچ رہے ہیں کہ پریکٹس کے دوران گیند کو پانی سے بھری بالٹی میں ڈال کر پریکٹس کی جائے۔
ڈیوڈ ولی نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ یہ تجربہ ٹھیک نہ ہو لیکن اس ورلڈ کپ میں ڈیو فیکٹر بہت اہم ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ جتنی اوس پڑ رہی ہے بولرز خاص طور پر اسپنرز کے لیے گیند گرپ کرنا مشکل ہے اس لیے اس کا کوئی حل نکالنا ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News