Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی کی گورنر سندھ سے ملاقات

Now Reading:

پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی کی گورنر سندھ سے ملاقات
گورنر سندھ

پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر کی گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں راجہ اظہر نے اپنے حلقے کے مسائل سمیت دیگر امور پر گورنر سندھ سے گفتگو کی جبکہ راجہ اظہر نے گورنر سندھ کو حلقے میں پانی، گیس اور دیگر مسائل سے بھی آگاہ کیا۔

اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے راجہ اظہر کے عوامی مسائل پر کردار کو سراہا۔

 واضح رہے اس سے قبل گورنر سندھ عمران اسماعیل نے گورنر ہاؤس سندھ میں میمن لیڈرشپ فورم ورلڈ کونسل کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ میمن برادری کا قیام پاکستان سے لے کر پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار رہا ہے۔

اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا تھا کہ میمن برادری کی سماجی اور فلاحی کاموں میں بھی قابل قدر خدمات ہیں، عالمی سطح پر میمن فورم کو وسعت دینے سے ملک کی معیشت کو بھی فروغ حاصل ہو گا۔

Advertisement

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مزید کہا تھا کہ امید کرتا ہوں میمن لیڈر شپ فورم ورلڈ کونسل کے ممبران ملک میں ترقی کے فروغ میں اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر میمن لیڈرشپ فورم  عبدالرحیم جانوں کا کہنا تھا کہ میمن لیڈرشپ فورم ورلڈ کونسل میں ۵۵ دیگر ممالک شامل ہیں، میمن لیڈر کے تحت ورلڈ کونسل کی لانچنگ کا بنیادی مقصد ملک کی معیشت کو مستحکم کرنے میں فعال کردار ادا کرنا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہمارے کوئی جارحانہ عزائم نہیں، یہ اول و آخر ایک دفاعی معاہدہ ہے، خواجہ آصف
کراچی کے پانی کے مسئلے کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں، بلاول بھٹو
سعودیہ سے دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگا ، دفتر خارجہ
آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟ جانئے
غیر ملکی امداد سے چلنے والے منصوبے میں پیاروں پر کرم نوازی کا انکشاف
پاکستان اور چین کے درمیان 3 اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر