Advertisement
Advertisement
Advertisement

گورنر سندھ سے ترک پروڈیوسر ایمرے کونُک کی ملاقات

Now Reading:

گورنر سندھ سے ترک پروڈیوسر ایمرے کونُک کی ملاقات

گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ترک پروڈیوسر ایمرے کونُک نے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ترک پروڈیوسر ایمرے کونُک کی سربراہی میں ترکی کے 6 رکنی ثقافتی وفد کی گورنر ہاؤس میں ملاقات ہوئی جس میں اسلامی اور پاکستانی تاریخ کے اہم واقعات اور کرداروں پر فلمسازی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں شاہ فلمز کے ایگزیکٹو پروڈیوسر ڈاکٹر جنید علی شاہ، ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عمران علی شاہ اور ڈاکٹر کاشف انصاری بھی موجود تھے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ نوجوان نسل کو اسلامی تاریخ کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کےلئے جدید ذرائع ابلاغ کو بروئے کار لانا ہوگا۔

عمران اسماعیل نے مزید کہا ہے کہ روایتی موضوعات سے ہٹ کر تاریخی معلومات اور حب الوطنی پر مبنی ڈرامے اور فلمیں بنائے جانے کی اشد ضرورت ہے، اس سے نہ صرف پاکستانی فلمی صنعت کو فروغ حاصل ہو گا بلکہ عوام کو تاریخی معلومات پر مبنی معیاری ڈرامے اور فلمیں بھی مہیا کی جا سکیں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
پاکستان میں گوگل کی مصنوعات کی اسمبلی لائن، وزیرِ اعظم کا خیرمقدم
وزارت قانون نے 27 ویں آئینی ترمیم کا ابتدائی مسودہ تیار کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر