Advertisement
Advertisement
Advertisement

صوبے کے اسکولوں میں فرنیچر کی خریداری پر 6 ارب روپے خرچ ہوں گے، صوبائی وزیر تعلیم

Now Reading:

صوبے کے اسکولوں میں فرنیچر کی خریداری پر 6 ارب روپے خرچ ہوں گے، صوبائی وزیر تعلیم

صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی کا کہنا ہے کہ صوبے کے اسکولوں میں فرنیچر کی خریداری پر 6 ارب روپے خرچ ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی نے پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی کی ترجیح تعلیم ہے، ہر سال تعلیم کے بجٹ میں اضافہ ہورہا ہے۔

شہرام خان ترکئی نے کہا کہ 70 سال گزرنے کے باوجود آج بھی بچے اسکولوں میں ٹاٹ پر بیٹھتے ہیں، کروڑوں روپے سے اسکول بنتے ہیں لیکن لاکھوں روپے کا فرنیچر فراہم نہیں کیا جارہا، صوبے کے 28 اضلاع کے 24 لاکھ سے زائد بچوں کو 6 ماہ میں فرنیچر فراہم کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پورے ملک کی تاریخ میں آج تک اتنے بڑے پیمانے پر بچوں کے لئے فرنیچر فراہم نہیں کیا، اسکولوں کی کمی اور اسکول میں بچوں کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے اسکولوں میں سیکنڈ شفٹ کا آغاز کیا ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں صوبے کے 120 اسکولوں اور دوسرے مرحلے میں 180 اسکولوں میں سیکنڈ شفٹ شروع کردی ہے، اگلے مرحلے میں 1 ہزار تک اسکولوں میں سیکنڈ شفٹ شروع کی جائے گی، بورڈز میں طلبہ کے لئے اسٹوڈنٹس فیسلیٹیشن سینٹرز قائم کررہے ہیں۔

Advertisement

شہرام خان ترکئی نے کہا ہے کہ اساتذہ کے تبادلے آن لائن کردیئے ہیں، اب ای ٹرانسفر کے ذریعے تبادلے ہورہے ہیں، اب اساتذہ کو تبادلے کے لئے سفارش کی ضرورت ختم ہوگئی ہے، داخلہ مہم کے ذریعے 9 لاکھ 65 ہزار سے زائد بچوں کو اسکولوں میں داخل کروایا گیا ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی نے مزید کہا ہے کہ محکمہ تعلیم نے 24 لاکھ سے زیادہ طلبہ کے لئے اسکولوں میں  فرنیچر فراہم کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، وزیر اعلیٰ محمود خان نے منصوبے کا افتتاح بھی کردیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آج ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
لاہور کا فضائی معیار شدید آلودہ قرار
آبادی اور کلائمیٹ چینج پاکستان کی بقا کامسئلہ ہے، محمداورنگزیب
شہر قائد میں خنک راتیں، دن گرم اور خشک رہے گا
27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر