Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت میں پاک بھارت ٹاکرا  منسوخ کرنے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا

Now Reading:

بھارت میں پاک بھارت ٹاکرا  منسوخ کرنے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں  روایتی حریف بھارت اور پاکستان کے مابین مقابلے میں صرف چند دن باقی ہیں ایسے میں بھارت میں میچ منسوخ کرنے کے مطالبے زور پکڑنے لگے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی یونین منسٹر گری راج سنگھ نے مقبوضہ کشمیر میں حالیہ کشیدگی کا حوالہ دیتے ہوئے ممالک کے تعلقات کے تناظر میں پاک بھارت میچ منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

بھارتی پنجاب کے وزیر پرگت سنگھ نے کچھ دن پہلے یہی کہا تھا کہ میچ منسوخ کر دینا چاہیے کیونکہ سرحدی صورتحال مثالی نہیں ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی  ورلڈ کپ میں بھارت بمقابلہ پاکستان میچ نہیں ہونا چاہئے کیونکہ سرحد پر صورتحال مثالی نہیں ہے اور دونوں ممالک اس وقت ایک تناؤ کے دور سے گزر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ میچ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اس لیے ہمیں انسانیت کی حفاظت کرنی چاہیے اور کوئی ایسا کام نہیں کرنا چاہیے جس سے دونوں ممالک کے تعلقات پر مزید دباؤ پڑے۔

Advertisement

واضح رہے کہ  پاکستان ورلڈکپ میں اپنا پہلا میچ 24 اکتوبر کو روایتی حریف بھارت کےخلاف کھیلے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر