
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جاپان کے سفیر کونینوری مٹسوڈا کی ملاقات ہوئی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جاپان کے سفیر کی جی ایچ کیو میں ملاقات ہوئی جس میں مختف شعبوں میں دو طرفہ تعاون، خطے کی مجموعی سیکیورٹی، افغانستان کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات میں جاپانی سفیر کونینوری مٹسوڈا کی پاکستان میں خدمات کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں جاپانی سفیر نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار کو سراہا جبکہ جاپانی سفیر نے کامیاب انخلاء آپریشنز کی بھی تعریف کی۔
آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ جاپانی سفیر نے دونوں ملکوں کے تعلقات مزید بہتر بنانے پر کام جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
واضح رہے اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان سے جاپانی سفیر کونینوری متسودا کی بھی ملاقات ہوئی تھی جس میں وزیراعظم نے جاپانی سفیر کو پاکستان میں اپنی مدت پوری کرنے پر مبارکباد دی تھی اور مستقبل کی ذمہ داریوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا
عمران خان نے جاپان کیساتھ معاشی ، تجارتی ، ترقی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان جاپان کے ساتھ باہمی اعتماد اور افہام و تفہیم پر مبنی دو طرفہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا تھا کہ پاکستان جاپان کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے ، جو باہمی اعتماد اور افہام و تفہیم کی بنیادوں پر استوار ہیں۔
علاقائی تناظر کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ پرامن اور مستحکم افغانستان میں پاکستان اور خطے کے مفاد میں ہے۔
ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ نئی افغان انتظامیہ کے ساتھ مثبت رابطے رکھیں،فوری انسانی امداد بحال اور افغانستان کے منجمد اثاثوں کی ریلیز سمیت اقتصادی تباہی کو روکنے کے لیے اقدامات کریں۔
اس موقع پر جاپانی سفیر نے جاپان کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور خطے اور اس سے باہر امن و استحکام کی حمایت میں اہم کردار ادا کرنے پر وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا تھا جبکہ جاپانی سفیر نے جاپانی اور دیگر شہریوں کو افغانستان سے نکالنے میں سہولت فراہم کرنے پر حکومت پاکستان کا تہہ دل سے شکریہ بھی ادا کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News