
شوکت ترین
وزیر خزانہ شوکت ترین امریکہ روانہ ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین امریکہ میں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔
وزیر خزانہ آئی ایم ایف کے ساتھ پالیسی سطح کے مذاکرات میں بھی شریک ہونگے، پاکستان اور آئی ایم ایف کے پالیسی مذاکرات 13 سے 15 اکتوبر تک جاری رہیں گے۔
اسکے علاوہ وزیر خزانہ آئی ایم ایف کو معاشی کارکردگی سے آگاہ کریں گے، مذاکرات کی کامیابی کی صورت میں 1 ارب ڈالر کی اگلی قسط ملنے کا بھی امکان ہے۔
واضح رہے کہ 6 ارب ڈالر کا قرض پروگرام اس سال مارچ سے تعطل کا شکار ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News