Advertisement
Advertisement
Advertisement

قومی ٹیم نے اچھا آغاز کیا اور اس وقت پر اعتماد ہیں، ثقلین مشتاق

Now Reading:

قومی ٹیم نے اچھا آغاز کیا اور اس وقت پر اعتماد ہیں، ثقلین مشتاق

عبوری ہیڈکوچ ثقلین مشتاق کا کہنا ہے کہ قومی  ٹیم نے اچھا آغاز کیا اور اس وقت پر اعتماد ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عبوری ہیڈکوچ ثقلین مشتاق نے ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان  کی ٹیم کیلئے اسپنرز بڑے اہم ہیں کیونکہ ان کے اسپنرزبہت اچھے ہیں۔

ثقلین مشتاق کا کہنا تھا کہ اسپنرزکے خلاف ہمیں اپنے پلانز کے مطابق کھیلنا ہے، پچز پر بڑا اسکور کرنا آسان نہیں ٹیکلنیکل طور پر مضبوط ہوکر کھیلنا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ہر میچ کواہم قرار دینا ہے،ایک ہی مائنڈ سیٹ کے ساتھ کھیلنا ہے ،  بھارت اور نیوزی لینڈ کے خلاف جو میچز جیتے اور اعتماد ملا وہ ایک مائنڈ سیٹ کی وجہ سے ملا تھا۔

Advertisement

ثقلین مشتاق نے کہا کہ کھلاڑیوں نے جان ماری اب  اسی مائنڈ سیٹ کے ساتھ افغانستان کے خلاف کھیلنا ہے، ہم فخرزمان کو ون ڈاؤن سے ہٹانے کا نہیں سوچ رہے وہ وارم اپ میچز میں اچھا کھیلے تھے، فخر زمان کو اسی پوزیشن پر کھلانے کے پلان پر کلئیر ہیں ہم اس کے بارے فکر مند نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ چیمپئین بننے کے لیے مختلف کرکٹ کھیلنا ہے اور اس کو آگے لے کر کھیلنا چاہیے، سب ٹیمیں جیتنے کے لیے آئی ہیں انگلینڈ اور انڈیا کو بھی فیورٹ کہا جا رہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت سے فائنل سے مقابلہ ہوتا ہے تو اچھا مزہ آئے گا، پاک بھارت 2مقابلے ہو جائیں گے اس سے تعلقات بھی  بہتر ہوجائیں گے۔

ثقلین مشتاق نے یہ بھی کہا کہ  پاک بھارت کھلاڑیوں نے اس میچ میں دنیا کو پیغام دیا ہے، اب دوبارہ میچ ہوتا ہے تو کرکٹ آئی سی سی اور فینز کو فائدہ ہو گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پوری ٹیم اچھا کھیل رہی ہے ہم اس کمبی نیشن سے خوش ہیں۔

Advertisement

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک بھارت ٹاکرا ، بی سی سی آئی حکام غائب، وجہ کیا ہے ؟
سال 2024، کھلیوں کے دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑی کون؟ جانیے
عمان کیخلاف میچ میں صائم ایوب پہلی ہی گیند پر آؤٹ، شرمناک فہرست میں شامل
ایشیاکپ میں پاک بھارت ٹاکرا؛ وسیم اکرم کا دونوں ٹیموں کو اہم مشورہ
فٹبال ایشین کپ 2026 کوالیفائرز: گروپ ڈی کے میچوں کے شیڈول میں تبدیلی
ایشیا کپ : فیکٹری مالک نے پاک بھارت میچ کے 700 ٹکٹس مفت تقسیم کر دیئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر