
سی ٹی ڈی کی جانب سے بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے اسپلنجی کے پہاڑی سلسلے روشنی میں کامیاب کارروائی کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 9 مبینہ ملزمان ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ آپریشن میں ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہیں۔
ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ کیمپ دہشتگردی کی حالیہ مختلف کارروائیوں میں استعمال ہوا تھا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق کالعدم تنظیم کے زیر استعمال کیمپ سے اسلحہ وگولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ برآمد شدہ اسلحہ میں9 کلاشنکوف، 20 کلو گرام دھماکہ خیز مواد، پرائما کارڈ، ڈیٹونیٹر اور آر پی جی راکٹ بمعہ دو گولے برآمد ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News