نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے دوسرے مرحلے کے پہلے میچ میں سینٹرل پنجاب نے سندھ کی ٹیم کو با آسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بنائے، سرفراز احمد نے 54 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
سینٹرل پنجاب کے حسین طلعت کو بہترین بلے بازی پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
سینٹرل پنجاب کے کپتان حسن علی اور فہیم اشرف نے دو دو وکٹیں حاصل کی ۔
سینٹرل پنجاب کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا ،حسین طلعت 68 اور شعیب ملک نے 40 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ،سندھ کی جانب سے میر حمزہ ایک وکٹ حاصل کرسکے ۔
واضح رہے کہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے دوسرے مرحلے کےدوسرے میچ میں ناردرن اور سدرن پنجاب کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News