
بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت میڈیکل سٹوڈنٹس کے جائز مطالبات کی حمایت کرتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہم میڈیکل سٹوڈنٹس کے امتحانات میں شکایات کے متعلق پاکستان میڈیکل کمیشن کو دو مراسلے بھجوا چکے ہیں۔
بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ سٹوڈنٹس کی شکایات صرف بلوچستان ہی نہیں تقریبا پورے ملک میں رپورٹ ہوئے ہیں، بلوچستان میں گزشتہ ایک ماہ سے سٹوڈنٹس وقتاً فوقتاً احتجاج کررہے ہیں اس کے علاوہ اسلام آباد میں 10 روز سے سٹوڈنٹس احتجاج کررہے ہیں ۔
بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ میڈیکل امٹحانات میں مبینہ سنگین بے ضابطگیوں کیخلاف احتجاج کیا جارہا ہے اور کوئٹہ میں آج پھر میڈیکل سٹوڈنٹس نے احتجاج شروع کر دیا ہے۔
بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ پی ایم سی سٹوڈنٹس کے جائز مطالبات کے حل کیلئے فوری اقدامات کرے، بلوچستان حکومت میڈیکل سٹوڈنٹس کے جائز مطالبات کی حمایت کرتی ہے۔
بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ ہم میڈیکل سٹوڈنٹس کے مطالبات کے حل کیلئے کوشاں ہیں، ازرائے کرم سٹوڈنٹس احتجاج ختم کریں، سٹوڈنٹس کے دھرنا سے ٹریفک کے نظام میں تعطل اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، برائے کرم دھرنا ختم کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News