Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیب پاکستان میں اقوام متحدہ کا فوکل ادارہ ہے، چیئرمین نیب

Now Reading:

نیب پاکستان میں اقوام متحدہ کا فوکل ادارہ ہے، چیئرمین نیب
چئیرمین نیب

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب پاکستان میں اقوام متحدہ کا فوکل ادارہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں نیب کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں چیئرمین نیب کو ڈی جی آپریشنز نے مجموعی کارکردگی پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی اسلام آباد کی عدالتوں سے اس سال 11ملزمان کو سزا ہوئی۔

ڈی جی آپریشنز نے بریفنگ ہوئے مزید کہا کہ نیب لاہور کےاس سال سات، کراچی کے53ملزمان کو سزا ہوئی جبکہ سکھر میں 12، کے پی میں 11 نیب ملزمان کو ستمبر تک سزا ہو چکی ہے۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاوید اقبال نے تمام ریجنل بیوروز کی شاندار کارکردگی کو سراہا۔

Advertisement

اس موقع پر چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ نیب کی انسداد کرپشن کی حکمت عملی انتہائی کامیاب رہی ، نیب کے پاس بڑی مچھلیوں کی کرپشن کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔

جاوید اقبال نے کہا کہ نیب نے کمبائنڈ انوسٹی گیشن ٹیموں کا نظام متعارف کروایا، نیب میگا کرپشن کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پرعزم ہے

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے مزید کہا کہ نیب پاکستان میں اقوام متحدہ کا فوکل ادارہ ہے، کمبائنڈ انوسٹی گیشن ٹیم کا مقصد افسران کی اجتماعی دانش سے فائدہ اٹھانا ہے۔

واضح رہے اس سے قبل چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے میگا کرپشن کیسز پر پیشرفت سے متعلق ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کو بدعنوانی کے چیلنج کا سامنا ہے جو کہ ملک کو درپیش تمام مسائل کی جڑ ہے۔

چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ نیب کا کسی فرد، جماعت یا کسی تنظیم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ نیب کا تعلق صرف ملک سے ہے اور یہ صرف اپنا فرض ادا کر رہا ہے۔

جاوید اقبال نے کہا تھا کہ نیب بدعنوانی کے خلاف جنگ کو اولین ترجیح دیتا ہے،نیب بدعنوانی کے ذریعےعوام کے اربوں روپے لوٹنے والوں کو قانون کے  کٹہرے کھڑا کرے گا۔

Advertisement

چیئرمین نیب جسٹس (ر) کا کہنا تھا کہ بدعنوانی سے مستحق افراد اپنے حقوق سے محروم ہو جاتے ہیں، بدعنوانی کا خاتمہ قوم کی آواز بن چکا ہے کیونکہ اس سے نہ صرف ترقی میں رکاوٹیں پیدا ہوتی ہیں۔

چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ نیب کو مزید معتبر ادارہ بنانے کے لئے اس کے کام کرنے کے طریقہ کار کا جائزہ لیا گیا ہے، اکتوبر 2017ء سے اگست 2021ء کے دوران بالواسطہ اور بلا واسطہ طور پر 538 ارب روپے قومی خزانے میں جمع کرائے گئے ہیں۔

جاوید اقبال کا یہ بھی کہنا تھا کہ انسداد بدعنوانی کے کسی ادارے نے ایسی کارکردگی نہیں دکھائی، نیب نے 1999ء میں اپنے قیام کے بعد سے اب تک 819 ارب روپے وصول کر کے قومی خزانے میں جمع کرائے ہیں۔

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا مزید کہنا تھا کہ نیب کے مختلف احتساب عدالتوں میں 1274 بدعنوانی کیسز زیر سماعت ہے ہیں جن کی مجموعی مالیت تقریباً 1305 ارب روپے بنتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر