Advertisement
Advertisement
Advertisement

محمد عامر قومی ٹیم کے پیچھے پیچھے دبئی کیلئے روانہ

Now Reading:

محمد عامر قومی ٹیم کے پیچھے پیچھے دبئی کیلئے روانہ

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر محمد عامر قومی کرکٹ ٹیم کے پیچھے پیچھے دبئی کے لئے روانہ ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فاسٹ باؤلر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اعلان کردہ اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں محمد عامر نے اس وقت کی ٹیم مینجمنٹ سے مایوس ہو کر کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا تھا۔

محمد  عامر نے یہ بھی کہا تھا کہ اگر انتظامیہ تبدیل ہوگئی تو وہ سلیکشن کیلئے دستیاب ہوں گے، محمد عامر کا کہنا تھا کہ سابق کرکٹرز 2010ء کی غلطی کو جواز بناکر پر مجھ پر تنقید کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے ہیں۔

 بعد ازاں کرکٹ مینجمنٹ سے مایوس محمد عامر کے ریٹائرمنٹ کے معاملے پر پی سی بی نے آئندہ کسی بھی انٹرنیشنل میچ کے لیے ان کے نام پر غور نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

Advertisement

 جون 2021ء میں اپنی ایک پریس کانفرنس میں قومی کرکٹ ٹیم کے اس وقت کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے محمد عامر کی ٹیم میں واپسی کے حوالے سے کہا تھا کہ وہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے کر پرفارم کریں تو ٹیم میں آسکتے ہیں۔

اب محمد عامر نے اپنے حالیہ ٹویٹ میں بتایا ہے کہ وہ دبئی جارہے ہیں،فاسٹ بولر نے دبئی جانے کی وجہ اپنے ٹویٹ میں نہیں بتائی ہے لیکن یہ سب جانتے ہیں کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے قومی اسکواڈ میں محمد عامر کا نام شامل نہیں ہے۔

Advertisement

 خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم بابراعظم کی قیادت میں دبئی پہنچ گئی ہے۔

 پاکستان ورلڈکپ میں اپنا پہلا میچ 24 اکتوبر کو روایتی حریف بھارت کیخلاف کھیلے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
 قومی کرکٹر صہیب مقصود کی گاڑی ملزم پارٹی سے ریکور، پولیس نے واپس کر دی
شان مسعود پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز مقرر
پی ایس ایل، جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے پی سی بی کا لیگل نوٹس پھاڑ دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر