حیدرآباد میں ڈینگی کےمریضوں کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں ڈینگی کے حملوں میں دن بہ دن اضافہ دیکھا جا رہا ہے، تا زہ ترین اطلاعات کے مطابق حیدرآباد کے سول اسپتال میں ڈینگی کے 22 مریض زیرعلاج ہیں۔
سول اسپتال کی انتظامیہ کے مطابق ڈینگی گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی سے کوئی موت واقع نہیں ہوئی جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 14 نئے مریض وارڈ میں داخل ہوئے ہیں۔
سول اسپتال حکام نے مزید بتایا کہ گزشتہ روز ڈینگی کے 21مریض داخل تھے،جس میں13 مریض صحتیاب ہوگئے ہیں۔
سول اسپتال کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ رواں ماہ سول اسپتال میں ڈینگی وائرس کے 240 سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں، ڈینگی میں مبتلا مریضوں کا تعلق حیدرآباد سمیت سندھ کے دیگر اضلاع سے ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News