Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستانی ٹیم نے بھارت کو چاروں خانے چت کر دیا،مشعال ملک

Now Reading:

پاکستانی ٹیم نے بھارت کو چاروں خانے چت کر دیا،مشعال ملک
مشعال ملک

ہریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم نے بھارت کو چاروں خانے چت کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستانی ٹیم نے بہترین کھیل پیش کیا ہے،پاکستانی جیت کا جشن سرینگر میں بھی منایا جارہا ہے۔

واضح رہے کے پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

152 رنز کے تعاقب میں پاکستانی اوپنر کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے جارحانہ آغاز کیا اور بھارتی باؤلرز کی درگت بنادی۔

کپتان بابر اعظم نے شاندار اننگ کھیلتے ہوئے 52 گیندوں پر ناقابل شکست  68 رنز بنائے ان کی اننگ میں 2 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔

Advertisement

کپتان بابر اعظم کا ساتھ دیتے ہوئے محمد رضوان نے جارحانہ اننگ کھیلتے ہوئے 55 گیندوں پر ناقابل شکست 79 رنز اسکور کئے،ان کی اننگ میں3 چھکے اور 6   چوکے شامل تھے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی بدولت پاکستان نے بھارت کو عبرت ناک شکست دے کر تاریخ رقم کردی۔

پاکستان کی جیت کے بعد  پاکستان بھر میں خوشی کا سماء ہے شائقین کرکٹ کی جانب سے مٹھائیاں اور مبارکباد پیش کی جا رہی ہے۔

کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے پاکستان کے لئے ٹی ٹوئنٹی میں ریکارڈ پارٹنرشپ قائم کر دی ہے۔

یاد رہے کہ  پاکستان نے بھارت کو ورلڈ کپ میچز میں شکست نہیں دی لکن اس فتح کے بعد پاکستان نے تاریخ رقم کردی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر