Advertisement
Advertisement
Advertisement

قیدیوں پر غیر انسانی سلوک کے خاتمے کیلئے قابل عمل سفارشات مرتب کی جائیں، وزیراعلیٰ پنجاب

Now Reading:

قیدیوں پر غیر انسانی سلوک کے خاتمے کیلئے قابل عمل سفارشات مرتب کی جائیں، وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ قیدیوں پر تشدد اور غیر انسانی سلوک کے خاتمے کیلئے قابل عمل سفارشات مرتب کی جائیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت جیل نظام میں اصلاحات کے لئے اجلاس ہوا جس میں پریزن پیکیج کے خدوخال کا جائزہ لیا گیا۔

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر جیلوں کے لئے 1037 عملے کی بھرتی کا آغاز کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے 4930 وارڈن کی بھرتی کی اصولی منظوری دے دی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جیلوں میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی خالی آسامیاں پر کرنے کی ہدایت دی ہے۔

Advertisement

عثمان بزدار نے پریزن پیکیج کو جلد از جلد حتمی شکل دینے کی بھی ہدایت دی ہے۔

 وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے حکم دیا ہے کہ قیدیوں کو معیاری کھانا فراہم کرنے کیلئے درکار بجٹ کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

عثمان بزدار نے کہا ہے کہ قیدیوں پر تشدد اور غیر انسانی سلوک کے خاتمے کیلئے قابل عمل سفارشات مرتب کی جائیں، قیدی پی ٹی وی نیوز، پی ٹی وی ہوم اور انٹرٹینمنٹ چینل دیکھ سکیں گے۔

اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو بریفنگ دی گئی کہ قیدی فون پر دوران کال کوڈ دبا کر اپنی شکایت کا اندراج کرواسکتے ہیں۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ قیدیوں کی 489 شکایات پر کارروائی عمل میں لائی گئی ہیں، جیلوں کی ویڈیو مانیٹرنگ سے خلاف ضابطہ عمل پر 705 انکوائریاں کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ اجلاس میں صوبائی وزراء قانون راجہ بشارت، فیاض الحسن چوہان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات، اسپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ اور اعلیٰ حکام موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
وزیراعظم آزاد کشمیر کو مستعفی ہونے کا پیغام، پیپلز پارٹی نے آج کی مہلت دے دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر