Advertisement
Advertisement
Advertisement

 پیمرا کی جانب سے بول نیوز پر پابندی : پاکستان بھر کی سیاسی جماعتوں اور صحافتی حلقوں کی شدید مذمت  

Now Reading:

 پیمرا کی جانب سے بول نیوز پر پابندی : پاکستان بھر کی سیاسی جماعتوں اور صحافتی حلقوں کی شدید مذمت  
بول نیوز

آزادی صحافت پر پیمرا کا وار، بول نیوز کی نشریات بند کردی گئی ہے۔

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی جانب سے گزشتہ رات بغیر کسی اطلاع کے بول نیوز کی نشریات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

بول کے  ڈائریکٹر نیوز سمیع ابراہیم نے اس حوالے سے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پیمرا کے ذریعے بول نیوز کی نشریات کو بند کروا دیا ہے۔

 سیاسی، سماجی اور صحافتی شخصیات نے بول نیوز کی بندش کی شدید مذمت کی ہے۔

 بول ٹی وی کی نشریات بند کرنے پر الیکٹرونک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن (ایمرا) نے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بول نیوز کی نشریات بند کرنا صحافت پر حملہ ہے۔

Advertisement

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بول نیوزپرعائد پابندی کی شدید مذمت کی اور کہاکہ ایک وزیرمذاکرات دوسرا خبر دینے پرچینلزپرپابندی لگا رہا ہے، بول نیوزکواحتجاج کی کوریج پربند کیا گیا، میڈیا کی آوازکو دبانے کی منظم کوشش کی جارہی ہے جبکہ دنیا میں میڈیا کو آزادی دی جا رہی ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے مزید کہاکہ میڈیا کیساتھ وہی ہو رہا ہے جو عدالتوں میں ہو رہا ہے، منظم طریقے سے میڈیا کی آواز کو دبایا جا رہا ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے بول نیوز پر عائد پابندی کی مذمت  کرتے ہوئے کہاکہ میڈٰیا پر پابندی عائد کی گئی ہے، میڈیا پر کیوں پابندی عائد کی گئی؟

 پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا اللہ تارڑ نے بھی بول چینل کی نشریات فوری طور پر بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا اللہ تارڑ نے جاری کردہ اپنے بیان میں کہا کہ بول ٹی وی کی نشریات بند کرنے پر اسکی پرزور مذمت کرتے ہیں، یہ آزادی صحافت پر حملہ ہے، جو چینل حکومت پر تنقید کرے اس کی زبان بندی کردی جاتی ہے، بول چینل کی نشریات فوری طور پر بحال کی جائیں، ہم آزادی صحافت کے ساتھ کھڑے ہیں۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بول نیوزکی نشریات پر پابندی کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرجاری اپنے پیغام میں لکھا کہ بول نیوز ٹی وی کی بغیر نوٹس، بندش، آمریت اور فسطائی کی ایک اور بین مثال ہے۔

Advertisement

انہوں نے لکھا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 3 سال میں اپوزیشن، میڈیا اور اپنے اقدامات کو تنقید کا نشانہ بنانے والی ہر زبان، تقریر، کالم، پروگرام اور ٹی وی کو بند کیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ  سب کو بند کرنے والی حکومت اب خود بند گلی میں بند ہوچکی ہے۔

Advertisement

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہےکہ میڈیا کی بندش مسئلے کا حل نہیں لیکن یہ ایک فسطائی ذہنیت رکھنے والی حکومت اور اس کے سربراہ عمران صاحب کی سمجھ سے باہر ہے۔

ترجمان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے بول نیوز کی نشریات بند کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیمرا کی جانب سے بول نیوزکی نشریات پر پابندی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

Advertisement

      ترجمان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے کہا کہ ہم آزادی صحافت اور اظہار رائے کی آزادی پر یقین رکھتے ہیں ، بول نیوز کی نشریات پر پابندی اظہارِ رائےکو کچلنے کے مترادف ہے ، پیمرا کوبول ٹی وی کی نشریات فوری طور پر بحال کرنی چاہئیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہاکہ میڈیا پر پابندیوں کی مذمت کرتے ہیں، وہ بول ٹی وی ہو یا کوئی بھی ادارہ ہو، جو ادارہ حق کی آواز اُٹھاتا ہے اس کو بند کیا جاتا ہے یہ قابل مذمت ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ اس حکومت کے لیے کوئی بڑا کارنامہ نہیں ہے، حکمران یہ کرتے رہتے ہیں بہت سے چینلز کے اینکرز پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں، آج ملک بھر میں میڈیا والے سراپا احتجاج ہیں

پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے بول نیوز کی نشریات معطل ہونے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ مہذب ممالک میں آزادی صحافت پر قدغن کا تصور نہیں ہے، بول ٹی وی کی نشریات فوری طور پر بحال کی جائیں۔

سینئر صحافیوں کا کہنا ہے کہ پیمرا کسی بھی چینل کی نشریات کو صرف نوٹیفکیشن جاری کیے بغیر یا ملزم فریق کو سنے بغیر معطل نہیں کر سکتا۔

جماعت اسلامی کی جانب سے بھی بول نیوز کی نشریات معطل کرنے کی شدید مذمت کی گئی۔

Advertisement

پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی کا کہنا ہے کہ بول نیوز کی نشریات پر پابندی آزادی اظہار کا گلا گھونٹنے کے مترادف ہے۔

لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے بھی بول نیوز کی نشریات بند کرنے کی شدید مذمت  کی ہے۔

گلوکاراور سماجی کارکن جواد احمد نے کہا کہ اظہار رائے کی آزادی ہر شہری کا حق ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر