Advertisement
Advertisement
Advertisement

اگر مجھے قربانی دینا پڑی تو خوشی سے دوں گا،محمد رضوان

Now Reading:

اگر مجھے قربانی دینا پڑی تو خوشی سے دوں گا،محمد رضوان

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے کہا ہے کہ اگر مجھے قربانی دینا پڑی تو خوشی سے دوں گا۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے ورچوئل پریس کانفرنس  کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے سب سے اہم چیز ٹیم کا جیتنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  جب سے کورونا وائرس آیا تھوڑی غیر یقینی صورتحال ہے، ٹیم کا اعلان پہلے ہوچکا تھا بس تھوڑی بہت تبدیلیاں ہوئی  ہیں۔

 محمد رضوان  کا کہنا تھا کہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کھلاڑیوں کیلئے ایک تحفہ تھا۔

 قومی کرکٹر کا کہنا تھا کہ  بھارت کے خلاف میچ کا دباؤ نہیں ہوگا ، بھارت کے خلاف میچ عام ٹیموں کی طرح کھیلیں گے ۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ ہم اب تو ایک ساتھ اکٹھے ہوئے ہیں کل سے تیاریوں کا آغاز ہو گا، میچ چاہے کلب کا ہو ہدف ہوتا ہے یہ تو پاکستان کے میچز ہیں۔

محمد رضوان کا کہنا تھا کہ گول یہی ہے کہ اچھے سے اچھا کروں ، میچ خواہ کوئی بھی ہو اس کا پریشر ہوتا ہے، بھارت کے خلاف میچ کو نارمل لیں گے ۔

ان کا کہنا تھا کہ  دوسری ٹیموں کی طرح اس میچ کو لیں گے اگر بھارت کے میچ کو حاوی کریں گے تو اچھا نہیں ہو گا، ہم نے نارمل کھیلنا ہے پاک بھارت میچ کے چرچے سوشل میڈیا یا میڈیا پر ہیں۔

 قومی کرکٹر کا کہنا تھا کہ  سرفراز بھائی اور اعظم خان میرے لئے ایک طرح کے ہیں، ایک سینئیرہیں اور ایک جونئیر۔

محمد رضوان کا کہنا تھا کہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی سے ہمیں تیاریوں کا موقع ملا ہے کسی نے کامیاب ہونا ہوتا ہے کوئی اچھا نہیں کرپاتا ، ہم دفاعی اپروچ کے ساتھ نہیں کھیلتے پچ کنڈیشنز کا بھی عمل دخل ہوتا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ میں یواے ای کے ایڈوانٹیج کو نہیں مانتا میں ہوم گراؤنڈ بھی نہیں مانتا ہمیں وہاں مشکل کنڈیشنز میں کھیلنا پڑتا رہا ہے ہم نے دنیا میں اچھا کھیلا ہوا ہے، ہمیں تگڑا کھیلنا پڑے گا ہماری ٹیم متوازن ہے ۔

Advertisement

قومی کرکٹر کا کہنا تھاکہ سب کھلاڑی ان دنوں یو اے ای میں کھیل رہے ہیں انہیں تجربہ ہے ۔

قومی کرکٹر محمد رضوان کا مزید کہنا تھا کہ  مجھے کوئی بھی رول دیں میں پاکستان ٹیم کے لئے کرنے کو تیار ہوں ، اسپورٹ اسٹاف میں شامل ہونے والے نئے ارکان سے مزید سیکھنے کی کوشش کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ویمنز ورلڈکپ، بھارت نے پاکستان کو 88 رنز سے شکست دے دی
بھارت کی ہٹ دھرمی ویمنز ورلڈ کپ میں بھی برقرار، میچ سے پہلے ہاتھ نہیں ملایا
فاطمہ ثنا کو شاداب کی طرح گگلی کرنے کا مشورہ کس نے اور کیوں دیا؟
کیا آج بھارتی ویمنز ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملا پائے گی؟ شائقین کرکٹ کا بڑا سوال
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ: روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج آمنے سامنے
کولمبو، بھارت سے اہم ٹاکرے سے قبل پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ان ڈور پریکٹس
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر