
اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے فیصل آباد انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر منشیات فروشوں کےخلاف کارروائی کی گئی یے۔
تفصیلات کے مطابق کارروائی کے نتیجے میں دو افریقی باشندوں کے قبضے سے 4 کلو کوکین برآمد کر لی گئی ہے۔
اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ بحرین سے آنے والی پرواز سے دو افریقی باشندوں کو اے این ایف حکام نے حراست میں لیتے ہوئے انکے سامان کی تلاشی لی تو سامان سے 4 کلو کے قریب کوکین برآمد ہوئی ، جن سے تفتیش کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔
واضح رہے کہ ان دونوں ملزمان کی گرفتاری لاہور ائیر پورٹ سے گرفتار ہونیوالی افریقین خاتون کی نشاندہی پر عمل میں لائی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News