
فٹبا ل ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لئے انگلینڈ کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ فٹبال ٹیم کے 5 کھلاڑیوں نے کورونا کی ویکسین لگوانے سے انکار کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ویکسین لگوانے سے انکار کے بعد ان کھلاڑیوں کی ورلڈ کپ میں شرکت کا امکان نہیں ہے۔
انگلینڈ فٹبال حکام نے کہا کہ جو کھلاڑی کورونا کی ویکسین نہیں لگوائے گا اس پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔
برطانوی اخبار کے مطابق ویکسین لگوانے سے انکار کرنے والے ان کھلاڑیوں میں 3 ایسے فٹبالرز بھی شامل ہیں جو یورو کپ کے فائنل میں انگلینڈ کی طرف سے اٹلی کے مدمقابل تھے۔
برطانوی اخبار کے مطابق انگلش ٹیم کے مینجر گیرتھ ساؤتھ گیٹ ویکسین نہ لگوانے والے کھلاڑیوں کو ویکسینیشن کے لیے قائل کرنے کی کوشش کریں گے،دوسری صورت میں ان پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔
واضح رہے کہ فٹبال ورلڈ کپ آئندہ سال قطر میں ہو گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News