Advertisement
Advertisement
Advertisement

وسیم خان چئیرمین انگلینڈ کرکٹ بورڈ  کے عہدے کیلئے مضبوط امیدوار بن گئے

Now Reading:

وسیم خان چئیرمین انگلینڈ کرکٹ بورڈ  کے عہدے کیلئے مضبوط امیدوار بن گئے

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق سی ای او کو انگلش کرکٹ بورڈ کا نیا سربراہ بنائے جانے پر غور جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے سی ای او کے عہدے سے مستعفی ہونے والے وسیم خان کو اب انگلینڈ میں اہم عہدہ ملنے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ وسیم خان انگلش کرکٹ بورڈ کے نئے چئیرمین بننے کیلئے مضبوط امیدوار ہیں۔

این واٹمور کے مستعفی ہونے کے بعد ای سی بی  کے نئے چیئرمین  کیلئے مختلف ناموں پر غور ہو رہا ہے، ان ناموں میں پی سی بی کے سابق سی ای او وسیم خان کا نام بھی شامل ہے، جو ماضی میں بھی انگلش کرکٹ بورڈ سے وابستہ رہ چکے ہیں اور برطانوی شہریت بھی رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے چئیرمین این واٹمور نے گزشتہ روز اپنے عہدے سے استعفٰی دے دیا تھا۔

Advertisement

برطانوی میڈیا کے مطابق انگلینڈ کا دورہ پاکستان منسوخ کرنے کے متنازعہ فیصلے کے بعد این واٹمور شدید تنقید کی زد میں تھے، اسی دباؤ کے باعث انہوں نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا جبکہ نئے چئیرمین ای سی بی کا انتخاب آئندہ چند روز میں ہو جانے کا امکان ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
نوجوان کرکٹر پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے جاں بحق
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر